19 ستمبر 2014 - 19:21
حتمی جوھری سمجھوتے کے لیے نیویارک میں مذاکراتی ٹیم کی کوششیں جاری

حتمی جوہری سمجھوتے کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نیویارک میں ایران کی مذاکراتی ٹیم نے، امریکہ اور روس کے نمائندوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے دو طرفہ مذاکرات ایران کی نمائندگی نائب وزراء خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تحت روانچی اور امریکہ کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ویلیم جزف برنز اور گروپ پانچ جمع ایک میں واشنگٹن کی نمائندہ ونڈی شرمین نے کی۔ اسی طرح سید عباس عراقچی اور مجید تحت روانچی نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئي ریابکوف کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کیئے۔ اعلان شدہ پروگرام کے مطابق ایرانی وفد اور امریکی اور روسی وفود کے درمیان دو طرفہ ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا دور ایران کی وزارت خارجہ میں بین لاقوامی اور سیاسی، سیکیورٹی امور کے ڈاریکٹر حمید بعیدی نژاد کی قیادت میں جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع مذاکرات کا ساتواں دور بدھ کے دن سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی انچارج کھترین اشٹن کے درمیان اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی رہائشگاہ میں شروع ہوچکاہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں کہ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی جوہری مذاکرات کے حوالے سے جامع سمجھتے کے حصول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ہونے والے مذاکرات کے دائرے پر گفتگو کی۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲